متعلم دکانیں
متعلم دکانیں (زبان سیکھنے کی دکانیں) ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو مقامی کاروباروں کو اُن لوگوں کے لیے کیٹلان زبان کی ضروری تربیت دیتا ہے جو کسٹمر سروس فراہم کرتے ہیں لیکن بہت کم کیٹلان زبان بولتے ہیں۔ اکثر یہ لوگ اپنے کام کے شیڈول کی وجہ سے کیٹلان زبان کے کسی کورس میں شرکت کرنے سے محروم ہوتے ہیں اور اس وجہ سے، لسانی تعمیمی افسران انہیں یہ تربیتی سیشنز اکی پیش کش کرنے کے لیے دکان پر آتے ہیں۔
دکان کے لیے
آپ کیا حاصل کریں گے؟
- کیٹلان زبان بولنے والے صارفین کو سمجھنے اور انہیں جواب دینے کے قابل بننا۔
- CPNL کی ویب سائٹ اور سوشل نیٹ ورکس پر متعلم دکانیں کے طور پر تشہیر۔
- اپنی دکان میں چسپاں کرنے کے لیے ایک تصدیقی سرٹیفکیٹ۔
ہم یہ کام کیسے کرتے ہیں؟
- CPNL افسران ہفتے میں ایک یا دو بار پیر تا جمعہ، آپ کی دکان پر اس وقت آتے ہیں جو آپ کے لیے بہت ہی مناسب ہو۔
- کل 10 تربیتی سیشنز ہوتے ہیں جو تقریباً 15 منٹ تک چلتے ہیں اور کارکنوں کی ضروریات کے مطابق ہوتے ہیں۔ ہم ان کی پیش رفت کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔
آپ کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں؟
- گفتگو کا آغاز اوراختتام کرنے کے لیے کلمات، قیمتوں کے لیے نمبر، ہفتے کے دن، وغیرہ: اپنے گاہکوں کو سمجھنے کے لیے بنیادی کیٹلان زبان۔
- آپ کی دکانوں میں موجود مصنوعات کے لیے الفاظ۔
- لسانی آگاہی کے مختلف پہلو تاکہ آپ کیٹلان زبان میں صارفین کے ساتھ گفتگو کرنے کے فوائد سمجھ سکیں۔
شہریوں کے لیے
- متعلم دکانیں پروجیکٹ میں شرکت کرنے والے لوگوں کو زیادہ اور بہتر کیٹلان زبان بولنے میں اپنی مدد کے لیے آپ کی ضرورت ہے۔
- میں 'صبح بخیر' ('bon dia') کہیں۔
- ان سے آسان سوالات پوچھیں
- کیٹلان زبان میں بات کرنا جاری رکھیں تاکہ وہ آپ کے ساتھ اس کی مشق کر سکیں۔
آمنے سامنے ملاقاتوں کے دوران، ملازمین کی زبان سے متعلقہ مہارتوں پر 15 منٹ تک کام کیا جاتا ہے۔ کیٹلان زبان کے بارے میں ان کے علم کی بنیاد پر، مواد کو ہر موقع محل کی مواصلاتی ضروریات کے مطابق ڈھالا جاتا ہے۔ اس طرح ذخیرہ الفاظ، محاورات اور مواصلاتی صورتیں ان کی عملی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں۔
یہ پروجیکٹ ٹائم ٹیبل، شفٹوں اور گاہکوں سے ملنے کی ضرورت کی مطابقت کے لیے CPNL سے اپنے اندر کافی زیادہ لچک رکھنے کا تقاضہ کرتا ہے۔ اس لیے جو مواد پڑھایا جاتا ہے اور جس کی مشق کی جاتی ہے وہ کارکنوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق ہوتا ہے تاکہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اور کیٹلان زبان میں بات چیت کرنے کے خواہاں صارفین کے ساتھبات کرنے کے مزید مواقع پیدا کر سکیں۔
حصہ لینے والے کاروبار بنیادی طور پر بارز، سبزی فروش اور گروسری کی دکانیں ہیں۔
2021 سے، متعلم دکانیں کا پائلٹ مرحلہ کیٹلان کے 23 شہروں میں انجام دیا گیا ہے (Badalona, Barcelona, Cerdanyola del Vallès, Cornellà de Llobregat, Girona, Granollers, Lleida, L’Hospitalet de Llobregat, Manresa, Mataró, Mollet del Vallès, El Prat de Llobregat, Reus, Rubí, Sabadell, Sant Cugat del Vallès, Sant Feliu de Llobregat, Santa Coloma de Gramenet, Tarragona, Terrassa, El Vendrell, Vic, Vilafranca del Penedès اورVilanova i la Geltrú) ۔ دوسرے شہر جو اکثر Ofercat پلانز سے منسلک ہوتے ہیں، وہ بھی اس منصوبے میں شامل ہوں گے۔
- چیک کریں۔تاحال مکمل کیے گئے منصوبے.